آپ کی نمائندہ آرگنائزیشن PMLA
پاکستان میڈیکل لیباٹری ایسوسی ایشن پنجاب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں
اطہرمن اللّہ
کی عدالت میں مشترکہ رائے سے ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی کہ ہماری کونسل بنائی جائے اور اس پٹیشن میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کی ملک بھر میں بنائے گے ہیلتھ کیئر ایکٹ 2010 کی رو سے انتظامی ادارے ہیلتھ کئیر کمیشن جیسے اداروں نے ھم تعلیم یافتہ افراد کے لئے بہت ہی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔اس قانون کے مطابق ہیلتھ کی سروسز وہ ہی کر سکتا ھے جسکی کونسل موجود ھو۔
لہذا اس ایکٹ اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ھماری استدعا کی روشنی میں ھمارے لئے بھی کونسل بنائی جائے۔
مجھے اچھی طرح یاد ھے ۔ھماری بات کو سننے کے لئے بہت ہی جلد تاریخ کا اعلان ھوا۔ھم سبpmla کی بڑی قیادت کی سربراہی میں عدالت پیش ھوئے۔ھمارے موقف کو سنتے ہی محترم جج جناب اطہرمن اللہ
نے تمام صوبوں کو کونسل کی تشکیل کے حوالے سے نوٹس جاری کر نے کا حکم دے دیا۔
فوری طور پر حالات نے اپنا رخ بدلا۔۔۔۔۔۔
تاریخ گواہ ہے
آپ کی نمائندہ جماعت pmla
نے اس وقت کے ملک کے طاقتور چیف جسٹس کی زبان سے ادا کی گئ بات کے خلاف اس کی عدالت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری برانچ میں جا پہنچے وہاں ھمارے ہیرو ز نے اپنا موقف ڈٹ کے پیش کیا قیادت کو وہاں بہت سی دھمکیوں کا سامنا رھا ملک بھر میں بریکنگ نیوز چلیں۔
یہ بھی ایک تاریخ کا حصہ رھے گا۔
وہاں چیف جسٹس نے ایک آڈر جاری کیا کہ ملک بھر کے تمام پیرامیڈکس کے جتنے بھی کیس ملک کی عدالتوں میں زیر بحث ہیں ۔ان سب کو اکٹھا کر کے میری عدالت میں پیش کیا جائے۔
اس سے پہلے ھم بھی عطرمن اللہ کی عدالت میں یہ رٹ دائر کر چکے تھے ھمارے اس کیس کو بھی روک دیا گیا تمام حقائق و حالات کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس نے بھی کونسل کے قیام کی حمایت کی
ایسی صورتحال میں چیف جسٹس کے کونسل کی تشکیل کیلئے جاری کئے گئے حکم کی تکمیل کروانے کیلئے ہر چھوٹے و بڑے عہدیداروں نے اپنا وقت،مال کی قربانی دی اور فیملی کو چھوڑ کر جس طرح جیسے قربانی دے سکتا تھا قربانی دی اور اہم کام یہ کیا کہ ملک بھر کے پیرامیڈیکس کی تنظیمات و عہدیداران کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے پر زور احتجاج و اپیل کی گئی بالآخر کونسل کا بل منظور ہو گیا اور پیرامیڈیکس پر عطائیت کی غلیظ گالی کو ختم کر دیا گیا لیکن اب کونسل کا بل پاس ہونے کے بعد کونسل کی تشکیل و قیام کیلئے ہمیں دوبارہ سے اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہے اور
وقت نے پھر اپنا رخ بدلہ ہے ھمارے کیس کو اوپن کر دیا گیاہے اس کیس میں ھمیں کیس کی پیروی کرنے کے لیٹر جاری ھوئے ہیں۔
اب کونسل کے قیام کا عمل تقریباً مکمل ھونے کو ھے۔
اب ہمیں پہلے جیسا جزبہ درکار ہے تمام دوست عطائیت کی غلاظت سے باہر نکلنے اور اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے پی ایم ایل اے کا ساتھ دیں۔ مایوسی و خوف کی حالت سے باہر نکل کر آزادی کا علم بلند کرتے ہوئے پر امن ماحول میں اپنے حقوق کی آواز ہر پلیٹ فارم پر بلند کریں اور اپنا وقت اپنی قیمتی رائے و معمولی سا فنڈ ضرور بہ ضرور پی ایم ایل اے کیساتھ حوصلہ افزائی کیلئے دیں تا کہ منزل مقصود تک پہنچنا آسان ہو سکے
ہم شکریہ ادا کرتے ہیں پی ایم ایل اے بہاولنگر ،پی ایم ایل اے ساہیوال،اے ڈی کنول صاحب , امتیاز حسن نقوی صاحب , پی ایم ایل اے عارف والہ،احمد صاحب حویلی لکھا،حاجی محمد صدیق بھٹی صاحب ،لیاقت علی اعوان صاحب اور محمد اعجاز صاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ کاجنہوں نے کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13فروری2023بروز منگل کو رٹ پٹیشن کی ہیئرنگ کیلئے فنڈ پیش کیا
آپ اگر اپنی رائے یا فنڈ شیئر کرنا چاہتے ہیں یا کسی بھی طرح سے شعبہ پتھالوجی جس نے آپ کو معاشرہ میں اتنی عزت دلوائی کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو پی ایم ایل اے کیساتھ شانہ بشانہ چلیں تاکہ ہم سب ملکر کامیابیاں حاصل کر سکیں تاکہ باوقار طریقہ سے رزق حلال کما سکیں اور اگلی نسلوں کے مستقبل کوروشن کر سکیں
آج بروز ہفتہ چیئرمین بشارت رسول صاحب کی سربراہی میں شاکر لیب کمیر والہ میں رٹ پٹیشن کی ہیئرنگ کے حوالہ سے خصوصی مشاورت کی گئی
راؤ محمد اکرم
جنرل سیکرٹری پی ایم ایل اے پنجاب



