چیئرمین پی ایم ایل اے بشارت رسول گجر نے صدر
جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹری پی ایم ایل اے کے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن کے مطالبہ کے بعد الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز و پیرامیڈکس کی تمام ایسوسی ایشنز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے رجسٹریشن کا مطالبہ کرنیکا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے لیکن انتہائی افسوس ہے کہ ہمیں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل قانون پاس اور رائج ہونے کے باوجود رجسٹرڈ نہیں کیا جارہا جو نہ صرف ہمارا اور ہمارے قائم اداروں بلکہ منظور شدہ قانون کا بھی مزاق اڑانے کے مترادف ہےانہوں نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی رجسٹریشن ہمارا حق ہے
چیئرمین نے کہا کہ میں ماضی کی کاوشوں کے تناظر میں تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز و پیرامیڈکس ایسوسی ایشنز و لیڈران کو دعوت دیتا ہوں آئیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر اپنے حق کے حصول کیلئے آواز بلند کریں
